28 فروری 2017 - 18:24
جرمنی،ایران میں توانائی شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گا

جرمنی کے معروف اور مشہور کیمیکل کمپنی 'بی اے ایس اف' نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے معروف اور مشہور کیمیکل کمپنی 'بی اے ایس اف' نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

مينيجنگ ڈائريكٹر 'كورٹ بوك' نے كہا كہ وہ عنقريب ايران كے توانائي شعبے ميں موجود مواقعوں كا جائزہ لينے كے لئے ايران كا دورہ كريں گے.

ايران اور مغرب كے درميان جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد ايران اور جرمني نے سياسي،اقتصادي اور علمي ميدانوں ميں اپنے تعلقات كے فروغ كے لئے اہم اقدامات كئے ہيں .

اس سے پہلے جرمني كے اعلي سياسي عہديداروں نے كہا تھا كہ وہ ايران كے ساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو ہرممكن سطح پر فروغ دينے كے خواہاں ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲